سپریم کورٹ نے ورچوئل اور فزیکل سماعت پر وکلاء کی مختلف رائے کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ اس معاملہ پر سب کی رائے ایک نہیں ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن اور جج سوریہ کانت پر مشتمل بنچ نے اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں ورچوئل سماعت ختم کرنے کے حکم کے خلاف آل انڈیا جسٹس ایسوسی ایشن نامی تنظیم کی عرضی پر سماعت کے دوران کہا کہ بار معاملات کی ورچوئل سماعت کے معاملہ پر ایک رائے نہیں ہے۔ وکلا نے فزیکل سماعت پر عدالت واپس آنے کے فیصلوں پر مختلف خیالات ظاہر کئے ہیں۔
بنچ نے سماعت کے عرضی گزار کی طرف سے وکیل سدھارتھ آر گپتا کو یقین دلایا کہ وہ اس پر غور کرے گی۔ حالانکہ کچھ چاہتے ہیں کہ عدالتیں کھلیں جبکہ کچھ ایسا نہیں چاہتے۔
مزید پڑھیں:گجرات میں جھگیوں کے انہدام پر سپریم کورٹ کی عبوری روک
عرضی گزار کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کی ای کمیٹی کے صدر، جج ڈی وائی چندر چوڑ نے پورے ملک کی تمام ہائی کورٹوں میں معاملات کی سماعت کے ہائی برڈ موڈ کو جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔
یو این آئی