ETV Bharat / bharat

Supreme Court: عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر نرمی دیئے جانے پر سپریم کورٹ کی کیرالہ حکومت کو ہدایت

سپریم کورٹ نے کیرالہ حکومت کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں تین دن کی نرمی دیئے جانے والے اعلان پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اگر اس نرمی کے نتیجے میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو عدالت اس کے خلاف مناسب کارروائی کرے گی۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jul 20, 2021, 12:21 PM IST

کیرالہ حکومت کے ذریعہ عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر ریاست میں کووڈ 19 پابندیوں میں تین دن کی نرمی دیئے جانے پر سپریم کورٹ نے کیرالہ حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست آئین ہند کے آرٹیکل 21 کے ساتھ آرٹیکل 144 کو پڑھے اور ہمارے احکامات پر عمل کریں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ کوئی بھی گروپ یا مذہب، شہریوں کے سب سے اہم بنیادی حقوق میں مداخلت نہیں کرسکتے۔ اگر اس نرمی کے نتیجے میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو کوئی بھی فرد اسے عدالت کی نوٹس میں لاسکتا ہے، جس پر عدالت مناسب کارروائی کرے گی۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے نظر پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 21 جولائی کو منائے جانے والے تہوار عیدالاضحیٰ کے پیشِ نظر کپڑے، جوتے، زیور، الیکٹرانک دکانیں سمیت گھریلو اشیاء کی دکانوں کو 18 سے 20 جولائی تک صبح سات بجے سے رات کے 8 بجے تک کھولنے کی اجازت رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.