ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ :ہائی کورٹس میں یکساں تنخواہ پر مرکز کو نوٹس

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 7:39 PM IST

سپریم کورٹ میں عرضی گذار نے پورے ملک کے ہائی کورٹس کے لیے یکساں تنخواہ، بھتہ (ویج) اور خدمات شرائط متعین کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہائی کورٹس میں یکساں تنخواہ پر مرکز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے پورے ملک کے ہائی کورٹس کے اہلکاروں کے لیے یکساں تنخواہ ،خدمات اور شرائط کا مطالبہ کرنے والے دائر کردہ عرضی پر جمعہ کے روز مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ نے آل انڈیا ہائی کورٹ امپلائیز فیڈریشن کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔عرضی گذار نے پورے ملک کے ہائی کورٹس کے لیے یکساں تنخواہ، بھتہ (ویج) اور خدمات شرائط متعین کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرضی گذار نے پورے ملک کے اہلکاورں کے مقدمات کو جسٹس پی وینکٹ ریڈی یا کسی دیگر سبکدوش جسٹس کی قیادت والے کمیشن کو سونپنے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ عرضی وکیل میوری رگھوونشی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔معاملے کی اگلی شنوائی سات ستمبر کو ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.