چیف جسٹس این۔ وی رمن اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سوریہ کانت نے طالب علم آدتیہ دوبے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کے چیف سکریٹریز کی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے معاملے پر فوری طور پر میٹنگ طلب کی جائے اور احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے کا انتظام کیا جائے۔
اس ہدایت کے ساتھ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس معاملے کی اگلی سماعت 17 نومبر کو کرے گا۔
مزید پڑھیں:۔ Air Pollution: نوئیڈا میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ
سپریم کورٹ نے تمام غیر ضروری تعمیراتی کاموں کو فوری طور پر معطل کرنے اور متبادل انتظامات کے ساتھ بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو عارضی طور پر بند کرنے اور دہلی و متصل شہروں میں ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کے نظام کو نافذ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
(یو این آئی)