ETV Bharat / bharat

دہلی حکومت کی درخواست پر لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا جس میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے ایم سی ڈی میں 'ایلڈرمین' کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 8:27 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں 'ایلڈرمین' اراکین کی تقرری کو چیلنج کرنے والی کیجریوال حکومت کی ایک عرضی پر بدھ کو یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پارڈی والا کی بنچ نے عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور ایڈوکیٹ شادان فراست کے دلائل سننے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو اپنا موقف پیش کرنے کا حکم پاس کیا ہے۔

عرضی میں دہلی حکومت کے 3 اور 4 جنوری 2023 کے احکامات اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) میں 10 نامزد ارکان یعنی ایلڈرمین کی تقرری سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے یہ تقرریاں وزراء کی کونسل کے مشورے اور مدد پر نہیں بلکہ اپنی پہل پر کی تھیں۔پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ '1991 میں آرٹیکل 239اے اے کے اثر میں آنے کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایلڈرمین کی تقرری لیفٹیننٹ گورنر نے مکمل طور پر منتخب حکومت کو نظرانداز کرتے ہوئے کی ہے۔ تقرری کے اس فیصلے سے ایک غیر منتخب دفتر کو اختیار حاصل ہوگیا ہے جو ایک منتخب حکومت سے منسلک ہے۔' سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 10 اپریل کو کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Disqualified مُلک کو مغرور، ڈکٹیٹر اور کم پڑھے لکھے شخص سے بچانا ہوگا، کیجریوال

Maharashtra Politics سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں صدر راج کا امکان، مہاوکاس اگھاڑی کی پیش گوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.