ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس، فلیٹ خریداروں کی عرضی پر جواب طلب - ڈی وائی چندرچوڑ

عدالت عظمی نے کہاکہ لاکھوں گھرخریداروں کے مفاد میں اس سے متعلق ایک ’آدرش خرید۔فروخت سمجھوتہ پالیسی‘ مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ کا مرکز کو نوٹس، فلیٹ خریداروں کی عرضی پر جواب طلب

author img

By

Published : Oct 4, 2021, 10:30 PM IST

سپریم کورٹ نے لاکھوں فلیٹ خریداروں کو بلڈر کمپنیوں کے استحصال سے بچانے کی ایک پالیسی تیار کرنے کی مانگ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضیوں پر مرکزی حکومت کو پیر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔

جج ڈی وائی چندرچوڑ اور بی وی ناگ رتنا کی بنچ نے سینئر وکیل اشونی کمار اپادھیائے اور دیگر کی مفاد عامہ کی عرضیوں پر یہ حکم جاری کیا۔ عدالت عظمی نے کہاکہ لاکھوں گھرخریداروں کے مفاد میں اس سے متعلق ایک ’آدرش خرید۔فروخت سمجھوتہ پالیسی‘ مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pandora Papers: پینڈورا پیپرز میں بھارت اور پاکستان کی اہم شخصیات کے نام بھی شامل

کئی وکلا کی طرف سے دائر مفا دعام کی عرضیوں میں ’ریئل اسٹیٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2016‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت ایک ماڈل معاہدہ پالیسی بنائے اور ریاستی حکومتیں اس عمل میں لائیں۔

بنچ نے کہاکہ ایک بار آدرش خریدفروخت معاہدہ پالیسی مرکز کی طرف سے بنائے جانے کے بعد وہ حکومتوں کو اسے نافذ کرنے کی ہدایت دے سکتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.