پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی پر سوال اٹھانے والی عرضی پر جلد سماعت کے لئے سپریم کورٹ متفق ہوگیا ہے۔ Supreme Court on PM Modi Security Breach
چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ کے سامنے سینئر وکیل منیندر سنگھ نے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت سماعت کی درخواست کی۔ مسٹر سنگھ نے بدھ کو پنجاب کے بھٹنڈہ میں وزیر اعظم مودی کے سڑک سفر کے دوران سیکورٹی میں ہوئی لاپرواہی سے متعلق معاملے کو بہت ضروری بتاتے ہوئے اس عرضی پر جلد سماعت کرنے پر زور دیا ہے۔ جس کے بعد بنچ نے اس معاملے کو جمعہ کو سماعت کے لیے درج کرلیا۔
بنچ نے ’وکلا کی آواز‘ کی جانب سے دائر پٹیشن کی کاپی پنجاب حکومت کے وکیل کو دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی کل سماعت کرے گی۔
درخواست میں اس پورے واقعہ کی ’’موثر اور پیشہ ورانہ‘‘ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ مستقبل میں وزیراعظم کی سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
یو این آئی