ETV Bharat / bharat

Supreme Court Extends Interim Bail: محمد زبیر کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت اعظمی میں محمد زبیر Mohammad Zubair نے اپنے وکیل گونسالویس کے ذریعے کہاکہ' وہ نفرت انگیز تقاریر پکڑتا ہے.. وہ آئین کا دفاع کر رہا ہے اور وہ جیل میں ہے.. اور کس لیے؟

supreme-court-extends-interim-bail-granted-to-alt-news-co-founder-mohammad-zubair
سپریم کورٹ نے زبیر ضمانت میں توسیع کی
author img

By

Published : Jul 12, 2022, 1:43 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر Alt News Co-founder Mohammad Zubair کو ان کے خلاف اتر پردیش کے سیتا پور میں درج مقدمے میں دی گئی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی Supreme Court Extends Interim Bail۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور اے ایس بوپنا نے اس معاملے کو 7 ستمبر کو حتمی نمٹانے کے لیے درج کیا ہے۔ ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ سیتا پور ایف آئی آر کیس میں عبوری ضمانت اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ معاملے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر 2022 کو ہوگا۔

عدالت عظمیٰ کا یہ حکم زبیر کی درخواست پر آیا جس میں سیتا پور میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

بتادین کہ 8 جولائی کو، سپریم کورٹ نے زبیر کو ایک ٹویٹ کے لیے اتر پردیش پولیس کی طرف سے ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں پانچ دن کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ ٹویٹ میں زبیر نے ہندو سنتوں کو 'نفرت پھیلانے والے' کہا تھا۔

زبیر کے وکیل کولن گونسالویس نے کہا کہ ان کے موکل سیکولرازم کو فروغ دے رہے ہیں اور مذاہب کے درمیان کسی قسم کی دشمنی کو فروغ نہیں دے رہے ہیں۔ محمد زبیر نے اپنے وکیل گونسالویس کے ذریعے کہاکہ' وہ نفرت انگیز تقاریر پکڑتا ہے.. وہ آئین کا دفاع کر رہا ہے اور وہ جیل میں ہے.. اور کس لیے؟

سالیسٹر جنرل تشار مہتا، اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے، انہوں نے عرض کیا کہ عرضی گزار ایک عادی مجرم ہے اور یہ ایک ٹویٹ یا کسی دوسرے کا معاملہ نہیں ہے۔ کیا وہ اس سنڈیکیٹ کا حصہ ہے جو معاشرے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ٹویٹ کرتا ہے؟

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.