ETV Bharat / bharat

بارہ ستمبر کو ہوا این ای ای ٹی کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا :سپریم کورٹ - سپریم کورٹ کا اہم اعلان

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بینچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

این ای ای ٹی کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا
این ای ای ٹی کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 10:25 PM IST

سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہاکہ ایم بی بی ایس اور اس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی-یوجی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

این ای ای ٹی کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا
این ای ای ٹی کا امتحان منسوخ نہیں ہوگا

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بینچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

بینج نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضرروی قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہئے جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کسان تحریک: کیا احتجاج واقعی ایک بنیادی حق ہے: سپریم کورٹ
عرضی میں عدالت عظمیٰ سے دوبارہ امتحان لینے کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے یکسر مسترد کر دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.