ETV Bharat / bharat

Hate Speeches Case سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نفرت انگیز تقاریر معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کو کہا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 9:48 PM IST

دہلی میں ایک مذہبی تقریب میں دی گئی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو چارج شیٹ کو ریکارڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو نفرت انگیز تقاریر معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے کو کہا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو دہلی پولیس کو 2021 میں دہلی میں ایک مذہبی تقریب میں دی گئی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے معاملے میں چارج شیٹ کو ریکارڈ پر رکھنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پارڈی والا کی بنچ کے سامنے پیش ہوتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ایم نٹراج نے دہلی پولیس کی طرف سے کہا کہ کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔ ملزمان کے آواز کے نمونوں پر فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ چارج شیٹ جلد داخل کردی جائے گی۔

سپریم کورٹ اپریل کے پہلے ہفتے میں تشار گاندھی کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر اگلی سماعت کرے گی۔ دہلی پولیس نے جنوری میں سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ 2021 میں قومی دارالحکومت میں ایک مذہبی اجتماع میں کی گئی مبینہ نفرت انگیز تقریر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hate Speech Against Muslims بی جے پی رکن پارلیمان کا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان

دہلی پولیس کے تفتیشی افسر نے ایک حلف نامہ میں کہا تھا کہ دہلی بی جے پی کے ترجمان وکرم بیدھوڑی (جو شرکاء میں سے ایک تھے) اور سدرشن نیوز کے ایڈیٹر ان چیف سریش چوہان سے یکم نومبر کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وہ 2021 میں قومی دارالحکومت میں ایک مذہبی میٹنگ میں کی گئی مبینہ نفرت انگیز تقریر کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس معاملے میں بی جے پی کے ترجمان، سدرشن نیوز کے سربراہ سمیت ہندو یووا واہنی کے اراکین اور دیگر کے مبینہ نفرت انگیز تقاریر کی بھی جانچ کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.