مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کی تنظیم سنی ویلفر کمیٹی نے تقریبا چار سو بے روزگاروں کو روزگار میں تعاون دیا ہے۔ کمیٹی کی کوشش ہے کہ جیسے شہر نے صاف صفائی سروے میں پانچ بار مسلسل نمبر ون کا خطاب حاصل کیا، ویسے ہی روزگار میں بھی نمبر ون کا خطاب حاصل کرے۔
شہر کی سماجی تنظیم سنی ویلفیئر سوسائٹی کی کوشش ہے کہ شہر میں کوئی بھی بے روزگار نا رہے اور روزگار سروے میں بھی ہم نمبر ون پر رہیں۔ تنظیم گزشتہ کچھ سالوں سے اس سمت میں کوشش کر رہی ہے۔ تنظیم اب تک چار سو سے زیادہ بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں تعاون کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں آج شہر قاضی کی قیادت میں دس سے زیادہ لوگوں کے درمیان روزگار کے لیے ٹھیلا گاڑی تقسیم کی گئی تاکہ وہ خود کو روزگار سے جوڑ سکیں اور خودمختار بن سکیں۔
مزید پڑھیں:۔ Safai Karamchari protest: ڈوڈہ میں صفائی ملازمین کا احتجاج
شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی کا کہنا ہے کہ کورونا بحران نے ہر شعبے اور ہر طبقے کو کافی متاثر کیا ہے، اگر کوئی صاحب حیثیت ہے تو وہ ضرورت مندوں کی مدد کرے، کیونکہ وبا ایک عبرت تھی۔ کئی لوگوں کو علاج تک میسر نہیں ہوا، لہذا ہمیں لوگوں کے دلوں پر حکومت کرنا ہے جس کا مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔