سلی ڈیل ایپ بنانے والے اومکاریشور ٹھاکر نے صرف تین دن بعد اسے ڈیلیٹ کردیا۔ اس نے جولائی کے پہلے ہفتےایپ میں بنایا تھا اور گروپ کے کچھ ممبران نے اس پر 50 سے زیادہ مسلم خواتین کی تصاویر لگائی تھیں۔ اس کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا۔ جس کے بعد اس نے گِٹ ہب GitHub پر بنائے گئے ایپ اور ٹویٹر پر بنائے گئے ٹریڈ مہاسبھا گروپ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ اسے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ 6 ماہ بعد وہ پکڑا جائے گا کیونکہ اس نے تمام ڈیجیٹل فٹ پرنٹ مٹا دیا تھا۔
sulli deals creator deleted app within three days
ذرائع کے مطابق اندور سے گرفتار کئے گئے اومکاریشور ٹھاکر Sulli Deals Mastermind Arrested From Indore سے ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا کی نگرانی میں اے سی پی رمن لامبا، انسپکٹر بھانو پرتاپ اور وجے گہلاوت کی ٹیم نے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اسکول سے بی سی اے تک کی تعلیم اندور سے ہی حاصل کی۔
بی سی اے کرنے کے بعد وہ نوکری کی بجائے فری لانس کام کرتا تھا۔ وہ اپنا زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتا تھا۔
prominent muslim ladies online auction case
اومکاریشور ٹھاکر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ٹویٹر پر ٹریڈ مہاسبھا کے نام سے ایک گروپ بنایا، جس میں تقریباً 50 ایک جیسے خیالات رکھنے والے لوگ شامل ہوئے۔ اس کے بعد اس نے گٹ ہب پر سلی ڈیل کے نام سے ایک ایپ بنائی اور اسے گروپ میں شیئر کیا۔ گروپ کے ایک دو دوستوں نے اس کی گرافک ڈیزائننگ کی۔ اس کے بعد 4-5 ممبران نے ان مسلم خواتین کی تصویریں پوسٹ کرنا شروع کردیا جو شہریت ترمیمی قوانین پر تبصرے، ماب لنچنگ کے خلاف آواز بلند کرنا، حکومت کی بعض پالیسیوں کی خامیوں کو اجاگر کرنے اور مسلمانوں کے خلاف کی جانے سرگرمیوں کو منظر عام پر لایا کرتی تھیں۔ وہ انہیں ٹویٹر پر ڈھونڈتا تھا اور ان کی تصویر سلی ڈیل ایپ پر ڈالتا تھا۔
online hate against muslim women in india
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دو تین دن کے اندر اس ایپ کو لے کر ہنگامہ ہوا۔ کئی مقامات پر اس بارے میں شکایات شروع ہو گئیں۔ پھر اس نے سوچا کہ شاید وہ پکڑا جائے گا۔ اس لیے اس نے ایپ اور گروپ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ اس نے تمام ڈیجیٹل فٹ پرنٹس کو مٹا دیا تھا تاکہ پولیس اس تک نہ پہنچ سکے۔
گزشتہ چھ ماہ سے اس کیس کی تفتیش میں مصروف پولیس کو اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اب معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔ وہ آنے والے اپریل میں شادی کرنے والا تھا۔ لیکن اس سے پہلے ہی وہ پکڑا گیا۔
police interrogation of sulli deals creator