شملہ: ہماچل پردیش کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر اور نادون حلقہ سے چوتھی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے سکھوندر سنگھ سکھو ریاست کے 15ویں وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ دوسری طرف آنجہانی وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور شملہ دیہی سے ایم ایل اے وکرمادتیہ کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا جا سکتا ہے۔ Sukhu to be new CM of Himachal
ذرائع کے مطابق کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی آج یہاں اسمبلی احاطے میں میٹنگ ہوئی اور وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لیے مسٹر سکھو کے نام کو ہائی کمان نے منظوری دے دی ہے۔ وہیں پرتیبھا کیمپ کوہینڈل کرنے کے لیے وکرمادتیہ کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔ باضابطہ اعلان شام 6 بجے تک کیا جا سکتا ہے۔
26 مارچ 1964 کو ہمیر پور ضلع کی نادون تحصیل کے سیرا گاؤں میں پیدا ہوئے، مسٹر سکھو کے والد رسیل سنگھ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، شملہ میں ڈرائیور تھے۔ والدہ سنسار دیئی ایک گھریلو خاتون ہیں۔ سکھو کی پہلی سے ایل ایل بی تک کی تعلیم شملہ میں ہی ہوئی ہے۔ سکھو چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بڑے بھائی راجیو فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ دو چھوٹی بہنیں شادی شدہ ہیں۔ مسٹرسکھو کی شادی 11 جون 1998 کو کملیش ٹھاکر سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Himachal Meeting ہماچل پردیش میں وزیراعلی کے انتخاب کیلئے میٹنگ آج
Himachal Election Results شملہ میں ہوگی پارٹی میٹنگ، اب ہارس ٹریڈنگ کا خطرہ نہیں، پرتیبھا سنگھ
یواین آئی