شملہ: کانگریس رہنما سکھویندر سنگھ سکھو ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری ملی ہے۔ سکھویندر سکھو آج دوپہر 1.30 بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب شملہ کے رِج میدان میں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی بھوپیش بگھیل، ریاستی انچارج راجیو شکلا، بھوپیندر سنگھ ہڈا، پرتیبھا سنگھ اور نامزد وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے گورنر سے ملاقات کی۔ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بتایا کہ آج راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھرگے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بتا دیں کہ ریاست میں پہلی بار نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہائی کمان نے سکھوندر سنگھ سکھو کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا رہنما یعنی وزیر اعلیٰ اور مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا ہے۔ کانگریس کے ہماچل پردیش انچارج راجیو شکلا نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر سکھویندر سنگھ سکھو کو لیجسلیچر پارٹی کا رہنما منتخب کیا ہے اور آج انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا جائے گا۔ مکیش اگنی ہوتری کو نائب وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ہائی کمان کا فیصلہ ہے۔ Sukhvinder Singh Sukhu to take oath as Himachal Chief Minister today
مزید پڑھیں:۔ Sukhu to be new CM of Himachal سکھوندر سنگھ سکھو ہماچل کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے
واضح رہے کہ 26 مارچ 1964 کو ہمیر پور ضلع کی نادون تحصیل کے سیرا گاؤں میں پیدا ہوئے، مسٹر سکھو کے والد رسیل سنگھ ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، شملہ میں ڈرائیور تھے۔ والدہ سنسار دیئی ایک گھریلو خاتون ہیں۔ سکھو کی پہلی سے ایل ایل بی تک کی تعلیم شملہ میں ہی ہوئی ہے۔ سکھو چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بڑے بھائی راجیو فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ دو چھوٹی بہنیں شادی شدہ ہیں۔ مسٹر سکھو کی شادی 11 جون 1998 کو کملیش ٹھاکر سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جو دہلی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔