ETV Bharat / bharat

گزارا بھتہ کا تعین عرضی دینے کی تاریخ سے ہوگا: سپریم کورٹ - فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی)

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک دور رس نتیجے والے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تنازعہ کے تمام معاملات میں گزارہ بھت عرضی دائر کرنے کی تاریخ ہی طے کیا جائے گا۔

Supreme Court
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 6:48 PM IST

جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ازدواجی تنازعہ کے معاملوں میں متاثرہ خاتون کے نان و نفقہ کی ادائیگی سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کیں۔

عدالت عظمی نے کہا کہ فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 125 سمیت تمام ازدواجی تنازعہ کے معاملات میں عرضی دینے کی تاریخ سے گزارہ بھتہ منظور کرنا مناسب ہوگا۔

بنچ نے کہا کہ اب ازدواجی تنازعہ عدالت میں پہنچنے کے بعد ہی دونوں فریقوں کو اپنی آمدنی کے ذرائع اور آمدنی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے گی۔ اس کے بعد ہی گزارہ بھتہ کی مقدار کا تعین ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ جب تک آمدنی اور اثاثے کا انکشاف نہیں کیا جاتا، تب تک گزارہ بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں گرفتاری یا جیل بھیجنے پر پابندی عائد رہے گی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ تمام ہائی کورٹوں کو اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ عدالت عظمی نے یہ ہدایات رجنیش بنام نیہا کیس میں دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.