ETV Bharat / bharat

دہلی: کورونا دور میں ہوئے تعلیمی نقصان کے لیے خصوصی پیکج کا مطالبہ - विश्वविद्यालय खोलने की मांग

ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ رہنماؤں نے جمعرات کو کالج اور یونیورسٹی کیمپس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا، جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند ہیں۔ ان میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ تھے۔

students islamic organisation of india demand to reopen universities and colleges
کورونا دور میں ہوئے تعلیمی نقصان کے لیے خصوصی پیکج کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:56 PM IST

طلبہ نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کریں جو مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان اور طلبہ اور اساتذہ کی بھرتی کا انتظام حکومت کی جانب سے کیا جانا چاہیے۔

اسلامک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جس نے جمعرات کو قومی احتجاجی دن کے طور پر منایا اس سے قبل صبح کے وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تاکہ حکام کو یونیورسٹی میں آف لائن کلاسز دوبارہ شروع کرنے پر اصرار کیا جائے۔

تنظیم کی جانب سے حکام و انتظامیہ سے جڑے لوگوں کے ساتھ میٹنگ بھی کی گئی اور تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے اور طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے ضروری سہولیات فراہم ہو، اس غرض سے میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:نو ستمبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اہم اور تاریخی دن

ایس آئی او کے سیکرٹری جنرل سید مذکر نے بتایا کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ طلبہ کے درد کو دور کرنے کے بجائے بہت سے تعلیمی ادارے لائبریریوں، لیبارٹریوں اور کیمپس کی دیگر سرگرمیوں جیسی سہولیات کے لیے فیس وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور اداروں سے تمام غیر ضروری فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.