ETV Bharat / bharat

CM Mann On Law and Order امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مان

author img

By

Published : Apr 23, 2023, 4:41 PM IST

وزیر اعلیٰ نے بھگونت مان کہا کہ بے قصور لوگوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا لیکن قانون سے کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کیونکہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ وارث پنجاب دے سنگھٹن کے سربراہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھگونت مان نے کہا کہ انہیں ہفتہ کی رات ہی روڈے گاؤں میں ان کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی لیکن وہ کوئی خونریزی نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری رات جاگ کر پورے واقعہ پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کو پوری چوکسی استعمال کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مان نے کہا کہ چند ماہ قبل کچھ لوگوں نے ریاست میں امن و قانو کو بگاڑنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے نوجوانوں کو زبردستی ہتھیار تھمانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ کو امرت پال سنگھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ گرو مہاراج کی پالکی صاحب کے آڑ میں اجنالہ کے تھانے میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہتے تو انہیں اسی دن گرفتار کر سکتے تھے لیکن ہم کسی قسم کی خونریزی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ پولس اہلکار زخمی ہوئے تھے لیکن پولیس نے انتہائی تحمل کے ساتھ حالات پر قابو پالیا اور بالآخر آج امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے قصور لوگوں کو پریشان نہیں کیا جائے گا لیکن قانون سے کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ کیونکہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں سب سے زیادہ حصہ پنجابیوں نے دیا ہے۔ چند روز قبل جموں و کشمیر میں ملکی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے پنجاب کے چار جوان شہید ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ ملک کی قیادت کی ہے خواہ وہ اناج کے شعبے میں ہو یا ملکی سلامتی میں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے 3.5 کروڑ عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ریاست کا ماحول خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مان نے کہا کہ ہم ریاست کے نوجوانوں کو بہتر مستقبل دینے کے لیے لیپ ٹاپ، ڈگریاں، گولڈ میڈل، کانسہ کے تمغے دینا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ نوجوانوں کو ہتھیار تھمانے کی کوشش کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ دوبارہ ایسا کریں گے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پنجاب ملک کی نمبر ون ریاست بنے گا اسی دن ہندوستان دنیا کا نمبر ون ملک بن جائے گا۔(یواین آئی)

یہ بھی پڑھیں: Amritpal Arrested خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.