ETV Bharat / bharat

جمہوریت کو مضبوط بنانا سبھی پارٹیوں کی ذمہ داری: راجناتھ - وزیراعظم نریندر مودی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں سبھی سیاسی جماعتوں سے ایوان کی کارروائی جمہوری روایات کے مطابق پر امن طریقے سے چلنے دینے کی اپیل کی ہے۔

جمہوریت کو مضبوط بنانا سبھی پارٹیوں کی ذمہ داری: راج ناتھ

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 8:20 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے اراکین سے ایوان کی کارروائی پر امن طریقے سے چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہماری جمہوریت مضبوط ہے اور اسے صحت مند بنائے رکھنے کی ذمہ داری سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں کی ہے۔‘‘

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’ہمارے آئین نے ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا انتظام کیا ہے۔ جمہوریت صحت مند اور مضبوط بنی رہے اس کے لئے پہلے سے روایتیں چلی آرہی ہیں۔ ہر بار عام انتخابات کے بعد صدر جمہوریہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں اور نئے سال پر بھی اسی قسم کی روایت کو پورا کیا جاتا رہا ہے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتی ہے تو سال کی شروعات میں صدر جمہوریہ دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہیں اور اس بار بھی اسی روایت پر عمل کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، لوک سبھا اسپیکر لوگ نہیں بلکہ تنظیمیں ہیں اوریہی تنظیمیں ہمارے صحت مند جمہوری نظام کا حصہ ہیں۔ اس بار صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر راجیہ سبھا میں بحث پوری ہوچکی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اس بحث کا جواب بھی دے چکے ہیں لیکن لوک سبھا میں اس پر ابھی بحث شروع نہیں ہوئی ہے۔ اس تجویز پر بحث کرانے کی روایت ہے اور یہ روایت ٹوٹنی نہیں چاہئے۔‘‘

وزیر دفاع نے کہا: ’’پارلیمنٹ کی روایت قائم رہے یہ کسی ایک پارٹی کی نہیں بلکہ سبھی پارٹیوں کے اراکین کی ذمہ داری ہے۔ میں جانتا ہوں کہ انفرادی سطح پر سبھی رکن چاہتے بھی ہیں کہ یہ روایت ٹوٹنی نہیں چاہئے اس لئے میری سبھی پارٹیوں کے اراکین سے صدر کے خطاب کی شکریہ تجویز پر پرامن اور جمہوریت کی روایت کے مطابق بحث کرنے دینے اور اس میں حصہ لینے کی اپیل ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.