ETV Bharat / bharat

Stork And Arif Friendship سارس کو اس کے دوست محمد عارف سے الگ کردیا گیا

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 9:58 AM IST

امیٹھی میں کچھ دن پہلے سارس اور انسان کی دوستی کافی سرخیوں میں آئی تھی۔ تاہم اب سارس کو اس کے دوست محمد عارف سے الگ کردیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم سارس کو اپنے ساتھ لے گئی۔ وہیں اکھلیش یادو نے اس معاملے پر ٹویٹ کرکے حکومت سے سوال پوچھا ہے۔ Atork separated from his friend Arif in amethi

سارس کو اسکے دوست محمد عارف سے الگ کردیا گیا

امیٹھی: ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں محمد عارف اور سارس کی دوستی بہت مشہور ہوئی تھی۔ سارس اور انسان کی دوستی کی خبر وائرل ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی عارف کے پاس امیٹھی پہنچے۔ عارف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا تھا کہ سارس اور ان کی دوستی بہت خاص ہے لیکن اب یہ سارس اپنے دوست عارف سے الگ ہو گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے اسے آزاد کرانے کے نام پر عارف سے چھین کر لے گئی۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، جن میں عارف اپنے دوست عارف سے علیٰحدگی کے بعد روتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

  • वन विभाग की टीम उप्र के राजकीय पक्षी सारस को तो स्वतंत्र करने के नाम पर उसकी सेवा करनेवाले से दूर ले गयी, देखना ये है कि राष्ट्रीय पक्षी मोर को दाना खिलानेवालों से स्वतंत्र करने के लिए क्या कार्रवाई की जाती है। pic.twitter.com/S52HgEjWnV

    — Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) March 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ عارف نے اس سارس کو جنگل میں لاوارث حالت میں پایا تھا۔ اس کی ٹانگ میں بری طرح چوٹ لگی تھی۔ عارف اسے اپنے گھر لے آیا تھا۔ کافی علاج کے بعد سارس دوبارہ صحت یاب ہوا تو وہ گھر کا ایک ممبر بن گیا۔ عارف بائیک پر جاتا تو اس کے پیچھے اڑتا ہوا پہنچ جاتا۔ انسان اور پرندے کی دوستی دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے عارف کے پاس آتے تھے۔ عارف کے گھر والے بھی اس سارس کے کھانے اور پانی کا خیال رکھتے تھے۔ ان کی محبت کا اثر اتنا تھا کہ عارف جب کھیتوں میں کام کرنے جاتا تھا تو سارس بھی اس کے ساتھ آتا تھا۔ جب گھر لوٹتے تھے تو وہ خود ہی گھر لوٹ آتا تھا۔ ان کی دوستی اتنی مضبوط تھی کہ جب عارف کو گھر سے دور جانا پڑتا تھا تو وہ اس سارس سے چھپ کر گھر سے نکلتا تھا۔ اس دوران سارس بھی گھر کے قریب چوراہے پر اس کی واپسی کا انتظار کرتا تھا۔ اب محکمہ جنگلات کی ٹیم سارس کو لے کر چلی گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے سارس کو لے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش نے ٹویٹ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم یوپی کے ریاستی پرندے سارس کو آزاد کرنے کے نام پر اسکی خدمت کرنے والے سے دور لے گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ قومی پرندے مور کو اس کے دانا کھلانے والوں سے آزاد کرانے کے لیے کیا کارروائی کی جائے گی۔

  • द्वेषपूर्ण भावना के तहत BJP सरकार इंसान और पक्षी की जान के साथ खिलवाड़ बंद करे

    जब सारस मर रहा था तब कहां थी सरकार ?

    सारस की जान बचाने वाले से सारस को छीनकर सरकार ने क्या पा लिया ?

    कल को अगर उसी सारस ने दोस्त से बिछड़ने के गम में प्राण त्याग दिए तो क्या सरकार जिम्मेदारी लेगी ? pic.twitter.com/pgmCpcaOol

    — SamajwadiPartyMediaCell (@MediaCellSP) March 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ Unique Friendship of Arif And Stork مطلب پرست دنیا میں انسان اور پرندے کی بے لوث دوستی

محکمہ جنگلات سارس کو سرکاری پرندے کے طور پر اپنے ساتھ لے گیا۔ جب سارس جا رہا تھا تو عارف خود اسے محکمہ جنگلات کی گاڑی میں چھوڑنے گیا تھا۔ اس دوران عارف بار بار سارس کو چھو رہا تھا اور سارس کو جاتا دیکھ کر وہ جذباتی ہو گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سارس عارف کی طرف واپسی کرے گا یا نہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے امیٹھی آئے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھی منڈکھا جا کر محمد عارف سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد سارس اور عارف کی دوستی سرخیوں میں آئی تھی۔ اسی دوران ڈویژنل فارسٹ آفیسر امیٹھی ڈی این سنگھ نے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اتر پردیش کو خط لکھ کر سارس کو اس کے قدرتی مسکن سماس پور برڈ سینکچری میں چھوڑنے کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ سنیل چودھری نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر امیٹھی کو سارس کے لیے حفاظتی اقدامات کے ساتھ سماس پور برڈ سینکچری چھوڑنے کی اجازت دی۔ منگل کو ایس ڈی او رامویر مشرا اور ریجنل فارسٹ آفیسر نے جانوروں کے ڈاکٹر کے ساتھ سارس کو پرندوں کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا۔ ڈی ایف او نے کہا کہ سارس کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ اس کے قدرتی مسکن پر چھوڑا گیا ہے۔ پورے معاملے کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.