ETV Bharat / bharat

'آسام کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کرنا بند کریں' - میرٹھ کی خبریں

انڈین یونین مسلم لیگ کے کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے آسام سرکار کو برخاست کرنے اور ساتھ ہی وہاں کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

'آسام کےمسلمانوں پر ظلم وزیادتی کرنا بند کریں'

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 10:32 PM IST

انڈین یونین مسلم لیگ نے مقامی انتظامیہ اور حکومت پر آسام میں مسلمانوں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف آواز اٹھائی اور اس سلسلے میں ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کو بھیجا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ آسام میں جب سے بی جے پی سرکار اقتدار میں آئی ہے وہاں کے مسلمانوں کو خاص طور سے نشانا بنایا جا رہا ہے۔ آسام کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کو فوراً روکا جائے اور وہاں کی بی جے پی سرکار کو برخاست کیا جائے۔

'آسام کےمسلمانوں پر ظلم وزیادتی کرنا بند کریں'

ملک میں اقلیتوں اور دلتوں پر ہو رہے مظالم اور ہجومی تشدد کے خلاف میرٹھ میں انڈین یونین مسلم کی جانب سے آواز اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ کے کارکنان نے آسام سرکار کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی وہاں کے مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کرنے والےملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس علاوہ ملک میں مذہب تبدیلی کے نام پر مسلمانوں کے استحصال پر بھی روک لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اراضی انخلاء کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کرنا لازمی: جماعت اسلامی ہند

انھوں نے کہا کہ پچھلے دنوں آسام میں جس طرح سے وہاں پر مسلم نوجوانوں کا قتل کیا گیا اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس کے خلاف سیاسی اور سماجی رہنما اب اپنی ناراضگی درج کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔ یہاں پر سبھی کو برابری کا درجہ حاصل ہے۔ پھر ایک خاص مذہب کو کیوں نشانا بنایا جا رہا ہے، یہ ایک بڑا سوال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.