ETV Bharat / bharat

Ram Navami Clash in Vadodara وڈودرا میں رام نومی کے دوران پتھراؤ معاملے میں 24 گرفتار

گجرات کے وڈودرا شہر میں رام نومی کے جلوس کے دوران اچانک ہنگامہ و پتھراؤ ہوا، جس کے بعد کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا۔ اس معاملے میں اب تک 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وڈودرا میں رام نومی کے دوران پتھراؤ معاملے میں 24 گرفتار

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:34 PM IST

وڈودرا: ملک کے مختلف علاقوں میں رام نومی کے روز جلوس کے دوران کشیدگی کا ماحول پایا گیا۔ ایسے میں گجرات کے وڈودرا شہر میں رام نومی کے جلوس کے دوران اچانک ہنگامہ و پتھراؤ ہوا، جس کے بعد کشیدہ حالات کو دیکھتے ہوئے پورے علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس معاملے میں اب تک 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وڈودرا میں رام نومی کے دوران پتھراؤ معاملے میں 24 گرفتار
وڈودرا میں رام نومی کے دوران پتھراؤ معاملے میں 24 گرفتار

وہیں آج وڈودرا شہر میں سناٹا پسرا ہوا ہے۔ اس پتھراؤ کے بعد پولیس نے پانچ خواتین سمیت 24 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جنہیں سی سی ٹی وی میں شناخت کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایسے میں پورے علاقے کو پولس چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولس اس علاقوں میں سخت کاروائی بھی کر سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پتھراؤ والے علاقوں میں پولیس اور کارپوریشن غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر بھی چلا سکتی ہے۔ کارپوریشن اس تعلق سے پورے علاقے کا سروے کر رہی ہے، سروے کے بعد ڈیمولیشن کی کارروائی کی جا سکتی ہے لہذا فتح پورا علاقے میں پولیس کا بیڑا متحرک ہو گیا ہے۔ یہاں ایس آر پی اور مقامی پولس کمر بستہ نظر آرہی ہیں۔ ایسے میں رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ کرنے کے معاملے میں پولس مزید لوگوں کو گرفتار کر سکتی ہے۔

اس معاملے میں پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ مزید جانچ کر رہی ہے۔ اب تک 20 سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی جا چکی ہے۔ پولیس کے مطابق اس علاقے کے بہت سے لوگ گھر سے فرار ہیں اور وڈودرا کے مختلف علاقوں میں اور شہروں کے باہر چھپے ہوئے ہیں لیکن پولیس پتھراؤ کرنے والوں کو کسی بھی قیمت پر گرفتار کرنے کا ایکشن پلان بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ram Navami Clash in Howrah پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں سے جلوس نہ نکالیں، ممتا بنرجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.