ETV Bharat / bharat

شیئر بازار میں خریداری کی وجہ سے تیزی کا رجحان - نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی اہم خبر

عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشاروں اور ریئلٹی، آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کام سمیت تمام گروپوں میں ہونے والی خریداری کی وجہ سے شیئر بازار گراوٹ سے باہر نکلتے ہوئے آج تیزی کا رجحان حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

شیئر بازار میں خریداری کی وجہ سے تیزی کا رجحان

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 8:13 PM IST

بی ایس ای کا سینسیکس 363.79 پوائنٹس کے اضافے سے 52950.63 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 122.10 پوائنٹس کے اضافے سے 15885.15 پوائنٹس پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ خریداری درج کی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.05 فیصد اضافے سے 23330.77 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.07 فیصد اضافے کے ساتھ 27072.06 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں کل 3502 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 2178 فائدہ میں اور 1158 میں گراوٹ رہی، جبکہ 166 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس فائدہ اٹھانے والے تھے، دھاتوں میں سب سے کم 0.09 فیصد اور ریئلٹی میں سب سے زیادہ 4.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سماجوادی پارٹی کے رہنما نے سرسوں کا تیل کیا تقسیم

عالمی سطح پر تقریبا تمام انڈیکس منافع میں رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.87 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.01 فیصد، جاپان کا نکئی 1.82 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.06 فیصد اور چین کا شنگھائی 1.97 فیصد بڑھ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.