ETV Bharat / bharat

Steven Smith Will Lead Australia: کمنز چوتھے ٹیسٹ سے باہر،قیادت کی ذمہ داری اسمتھ کے کندھوں پر

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے ہندوستان واپس نہ آنے کی وجہ سے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ ہی بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔

کمنز چوتھے ٹیسٹ سے باہر،قیادت کی ذمہ داری اسمتھ کے کندھوں پر

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 9:05 PM IST

سڈنی/ اندور :دوسرے ٹیسٹ کے بعد کمنز سڈنی واپس ہوگئے تھے جہاں ان کی والدہ بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ کمنز کی غیر موجودگی میں اسمتھ نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے فتح دلائی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب اسٹون اسمتھ آسڑیلیائی ٹیم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے بھارت کے دورے پر تیسرے ٹیسٹ میچ میں کنگاروں کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بڑی جیت دلائی تھی۔

سی اے نے بتایا کہ کمنز چوتھے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان واپس نہیں آسکیں گے اور آسٹریلیا 9 مارچ سے احمد آباد میں ہونے والے ٹیسٹ میں اسمتھ کی کپتانی میں کھیلے گا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 17 مارچ سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں کمنز کے کھیلنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمنز کی غیر موجودگی میں ایک روزہ ٹیم کی قیادت کون کرے گا۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ایک میچ میں جوش ہیزل ووڈ نے کپتان کا کردار ادا کیا تھا، حالانکہ وہ خود انجری کے باعث دورہ ہندوستان سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل اسمتھ اور ایلکس کیری بھی آسٹریلیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Shami Likely to Play: چوتھے ٹیسٹ میں شامی کے کھیلنے کی امید

ہندوستان اس وقت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ ہندوستان احمد آباد ٹیسٹ جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں پہنچ سکتا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے پاس سیریز 2-2 سے برابر کرنے کا موقع ہے۔
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.