ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کی ٹیسٹ ریٹ میں کمی نہ آنے دیں ریاستیں: مودی

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:32 PM IST

وزیر اعظم نریند ر مودی نے ملک میں ٹیکہ کاری مہم کی رفتار اور کووِڈ صورتحال کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سرکردہ افسران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔

مودی
مودی

افسران نے وزیر اعظم کو ملک میں ٹیکہ کاری کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ وزیر اعظم کو عمر کے حساب سے ٹیکہ کاری کوریج کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ وزیر اعظم کو مختلف ریاستوں میں صحتی کارکنان ، ہروال کارکنان اور عوام کے درمیان ٹیکہ احاطہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔

افسران نے وزیر اعظم کو آنے والے مہینوں میں ٹیکہ سپلائی اور پیداواریت میں اضافہ کے لئے کی جارہی کوششوں کے بارے میں بتایا ۔

وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گذشتہ 6 دنوں کے دوران 3.77 کروڑ ٹیکے لگائے گئے، یہ تعداد ملیشیا، سعودی عرب اور کناڈا جیسے ممالک کی پوری آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے کہ ملک میں 128 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 50 فیصد سے زائد آبادی کو اور 16 اضلاع میں 45 برس سے زائد کی عمر کے زمرے کی 90 فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس ہفتے ٹیکہ کاری مہم کی تیز رفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس رفتار کو آگے بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

افسران نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے عوام تک پہنچنے کی غرض سے اختراعی طریقہ کار تلاشنے اور ان کے نفاذ کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم نے اس طرح کی کوششوں میں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر تنظیموں کی شمولیت کی ضرورت کے بارے میں بات چیت کی۔

اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ جانچ کی رفتار میں کمی نہ آئے، وزیر اعظم نے افسران کوریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں، کیونکہ جانچ کا عمل مریض کا پتہ لگانے میں ازحد اہمیت کا حامل ہے اور اس سے کسی بھی خطے میں بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے ہمارا بالکل خیال نہیں رکھا: مزدور

افسران نے وزیر اعظم کو عالمی سطح پر کووِن پلیٹ فارم میں بڑھتی دلچسپی کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان تمام ممالک کی مدد کے لئے کوششیں کی جانی چاہئیں جنہوں نے کووِن پلیٹ فارم کی شکل میں ہندوستان کی زبردست تکنیکی مہارت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.