مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عام لوگوں کو کوویکسین دینے کی فہرست تیار کی جا رہی ہے.
شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کے درمیان ویکسین کی کامیاب آزمائش عام لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے.
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو کوویکسین دینے کی منصوبہ بندی ہے.
وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کوویکسین کو عام لوگوں تک پہنچانے کی پوری تیاری مکمل کر لی گئی ہے.
صرف وزیراعلی کے گرین سگنل کی ضرورت ہے. وزیراعلی ممتابنرجی کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا.
اس کے لئے تمام تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریش کی جانب سے اب تک 20 لاکھ لوگوں کی فہرست تیار کی گئی ہے.
اس کے علاوہ لاکھوں لوگوں کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا.
جو لوگ اس فہرست سے باہرہوجائیں گے۔
انہیں دوسرے مرحلے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا. کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں این آئی سی ای ڈی اور آئی سی ایم آر کی جانب سے کوویکسن کے تیسرا اور فیصلہ کن ٹرائل جاری ہے.
ذرائع کے مطابق کوویکسین کے دونوں ٹرائل کامیاب ثابت ہوئے ہیں.
مزید پڑھیں:
سپرنٹنڈنٹ سمیت تین ڈاکٹروں کی کورونا سے موت
ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے جسم میں بھی کوویکسین کی آزمائش کی گئی ہے.
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹہ گزر جانے کے باوجود فرہاد حکیم سمیت جن جن لوگوں کے جسم پر کوویکسین لگائے گئے ہیں وہ بالکل صحتیاب ہیں.
ماہرین کی ان پر خاص نظر ہے۔