ETV Bharat / bharat

'بنگال کی عوام نہ مسلمان ہے نہ ہندو، ہم سب ہندوستانی ہیں' - سیاسی اتھل پتھل

'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑی محنت سے ریاست کو سنوارا سنبھالا ہے، مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر مغربی بنگال کی عوام کے لیے درجنوں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا۔'

'بنگال کی عوام نہ مسلمان ہے نہ ہندو، ہم سب ہندوستانی ہیں'

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 12:41 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع وارڈ نمبر 66 پارک اور واٹر بوسٹر پمپنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ملک میں سیاسی اتھل پتھل کے لیے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔

'بنگال کی عوام نہ مسلمان ہے نہ ہندو، ہم سب ہندوستانی ہیں'

وزیر نے کہا کہ چند لوگوں نے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے، دہلی میں گزشتہ تین مہینوں سے کسان بھائی زرعی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے سبب عام لوگ ذہنی طور پر پریشان رہنے لگے ہیں، وہ ہر وقت دہشت کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم نے کہا کہ دہلی کی طرح بنگال میں بھی سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے مذہب کے نام پر سماج کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں ہے بنگال میں مذہب اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بنگال رابندر ناتھ ٹائیگور، ودیا ساگر اور قاضی نذرالاسلام کی سرزمین ہے جہاں تمام مذہب کے لوگ مل جل کر زندگی بسر کرتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بنگال کی عوام نہ مسلمان ہیں نہ ہندو ہم سب ہندوستانی ہیں، ہم ہندوستانی تھے، ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے یہ حق اور آزادی بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہم سے کبھی بھی چھین نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑی محنت سے ریاست کو سنوارا سنبھالا ہے، مرکزی حکومت کی مدد کے بغیر مغربی بنگال کی عوام کے لیے درجنوں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا، ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی جب تک ہیں اس وقت تک بیرونی ریاستوں کے لوگ بنگال کی عوام کو لے سیاست نہیں کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.