ETV Bharat / bharat

''مغربی بنگال حکومت عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے'' - لینن اردو پرائمری اسکول

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی شہر میٹیابرج میں دوارے سرکار کیمپ کے دوران اعلیٰ افسران نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

state-govt
state-govt
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:35 AM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں واقع مسلم اکثریتی شہر میٹیابرج میں دوارے کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ آئندہ چند دنوں تک میٹیا برج شہر میں دوارے سرکار کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جنوبی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی شہر میٹیابرج میں دوارے سرکار کیمپ کے دوران اعلیٰ افسران نے کہا کہ ریاستی حکومت عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

لینن اردو پرائمری اسکول میں منعقد دوارے سرکار کیمپ کے دوران ہیلتھ انچارج منجو نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو تمام لوگوں بالخصوص اقلیتی طبقے کی خواتین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے میں کوئی دشواری نہیں ہے کیونکہ منصوبوں تک پہنچانے کے لیے کیمپ کے دوران کئی کاؤنٹر کھولے جاتے ہیں تاکہ خواتین آسانی سے اپنا کام کروا سکیں۔

state-govt

دوارے سرکار کیمپ میں تعینات افسران کا کہنا ہے کہ خواتین کو لکشمی بھنڈار منصوبے کے ماہانہ پانچ سو روپے حاصل کرنے کے لئے اکاؤنٹ کھلوانا ضروری ہے۔ اس کے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیمپ کے دوران ایک گھنٹے میں اکاؤنٹ کھولا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ رکن اسمبلی کی نگرانی میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس میں بھی ایک سو روپے میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے جو ایک سو روپے لیا جاتا ہے وہ اکاؤنٹ میں واپس کر دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم کارڈ بھی دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.