ETV Bharat / bharat

کورونا بحران کے دوران سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والوں پر کارروائی نہ کی جائے: سپریم کورٹ - etv bharat urdu

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کووڈ کے متعلق نیشنل پلان طلب کیا ہے، ساتھ ہی تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو لوگ اپنی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں، ان کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔

SC
SC
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 3:59 PM IST

Updated : Apr 30, 2021, 4:18 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔ اس پریشانی کے متعلق جمعہ کو سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کووڈ کے متعلق نیشنل پلان طلب کیا ہے، ساتھ ہی تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو لوگ اپنی پریشانی ظاہر کر رہے ہیں، ان کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس چندرچور نے کہا کہ میں یہاں پر ایک سنگین معاملہ اٹھانا چاہتا ہوں۔ اگر کوئی بھی باشندہ سوشل میڈیا یا کسی دیگر پلیٹ فارم پر اپنے مسائل بتاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ غلط ہی ہے۔ کسی بھی طرح کی جانکاری کو دبایا نہیں جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت بحران کی حالت سے گزر رہے ہیں۔ ایسے میں عام لوگوں کی بات سننا بہت ضروری ہے۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ کا یہ سخت تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اتر پردیش کے امیٹھی میں ایک شخص پر افواہ پھیلانے کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ نوجوان نے سوشل میڈیا پر آکسیجن کی مدد طلب کی تھی جبکہ مریض کووڈ مثبت نہیں تھا۔ اس کے بعد امیٹھی میں اس پر کیس درج کر لیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ ضروری دواؤں کا پروڈکشن اور ڈسٹریبیوشن صحیح سے کیوں نہیں ہو پارہا ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ ہر ماہ 1.03 کروڑ ریمڈیسیویر کے پروڈکشن کو یقینی بنایا جارہا ہے حالانکہ اس دوران مرکز نے سپلائی کی تفصیل نہیں دی ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ مرکز کو ڈاکٹروں کو کہنا چاہئے کہ وہ ان دواؤں کے علاوہ جو دیگر ضروری دوائیں ہیں، ان کے متعلق بھی مریضوں کو جانکاری دیں۔

Last Updated : Apr 30, 2021, 4:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.