ETV Bharat / bharat

Duare Sarkar Camp Poster: دوارے سرکار کیمپ کے پوسٹر پر الیکشن کمیشن کی پابندی - دوارے سرکار کیمپ میں سیاسی رہنماؤں کا داخلہ بند

مغربی بنگال میں جاری بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر بنگال کی حکومت کی جانب سے چلنے والے دوارے سرکار کیمپ Duare Sarkar Camp کے پوسٹر اور بینر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر کا استعمال کرنے پر ریاستی الیکشن کمیشن State Election Commission نے روک لگادی ہے۔ اس کے علاوہ کیمپ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

دوارے سرکار کیمپ کے پوسٹر پر الیکشن کمیشن کی پابندی
Duare Sarkar Camp Poster
author img

By

Published : Feb 14, 2022, 7:43 PM IST

بنگال میں بلدیاتی انتخابات Municipal Elections جاری ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن State Election Commission نے 'دوارے سرکار کیمپ' Duare Sarkar Camp میں ممتا بنرجی کی تصویر کا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے متعدد پروجیکٹ چل رہے ہیں۔ جن میں دوارے سرکار کیمپ بھی شامل ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب ان پراجیکٹس کے اشتہارات میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر ہوتی ہے۔ دوسری جانب کیمپ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی موجودگی بھی ہوتی ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں اس وقت بلدیاتی انتخابات Municipal Elections کا سلسلہ جاری ہے۔

جس کے نتیجے میں انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم بھی جاری ہے۔ جبکہ دوارے سرکار کیمپ ایک بار پھر سے پوری ریاست میں شروع ہونے والا ہے۔ دوارے سرکار کیمپ کے پوسٹروں اور بینر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر ہوتی ہے۔ لہذا انتخابات کے دوران اس کا ووٹرس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی الیکشن کمیشن نے دوارے سرکار کیمپ کے پوسٹر اور بینر میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر کے استعمال پر روک لگا دی ہے۔اس کے علاوہ دوارے سرکار کیمپ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں پیر کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ جاری ماہ میں ریاست کے 108 میونسپل کے انتخابات ہونے والے ہیں۔ جن علاقوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں کسی سرکاری فلاحی اسکیم میں ممتا بنرجی کی تصویر کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.