ETV Bharat / bharat

ریاستی بی جے پی صدر کا ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ - BJP president boycotts Mamata Banerjee's swearing-in ceremony

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کی مخالفت کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

ریاستی بی جے پی صدر کا ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ

author img

By

Published : May 5, 2021, 2:35 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے مسلسل تیسری میعاد کے لیے حلف اٹھایا۔ انہیں مغربی بنگال گورنر جگدیپ دھنکر نے رازداری کا حلف دلایا۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی راست راج بھون سے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو پہنچی جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اسی درمیان بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ دلیپ گھوش نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کی مخالفت کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب سے دور رہنے کی بات کہی۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی انتقام کے تحت بی جے پی کے حامیوں اور رہنماؤں کا قتل عام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جب کہ ان کے ہاتھوں میں تمام اختیارات موجود ہیں۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایک طرف ممتا بنرجی نے راج بھون میں حلف اٹھایا تو دوسری طرف ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے ہاتھوں ہمارے کارکنان کو موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے. اس صورت میں حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران بی جے پی کے 12 حامیوں کا قتل کیا گیا ہے. ممتا بنرجی کی جانب سے اب تک اس کی مذمت نہیں کی گئی ہے. جو تکلیف کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج راج بھون میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے تیسری مرتبہ حلف اٹھایا۔

اس موقع پر گورنر جگدیپ دھنکر سمیت ترنمول کانگریس کے چند چنندہ سینیئر رہنما حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب کے بعد گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی ممتا بنرجی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔

کورونا وائرس کے مدنظر ممتا بنرجی کی حلف برداری تقریب کو 50 منٹوں کے اندر ہی ختم کر دیا گیا. اس تقریب میں 50 لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے قائدین نے تقریب میں شرکت نہیں کی. کانگر یس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن پردیپ بھٹا چاریہ نے تقریب میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.