ETV Bharat / bharat

حقوق انسانی کے کارکن اسٹین سوامی کا انتقال - bhima koregaon violence

ایلگار پریشد معاملے (Elgar Parishad-Maoist links case) اور بھیما کورے گاؤں معاملے میں گذشتہ برس گرفتار کیے گئے کارکن اسٹین سوامی کا ممبئی کے باندرہ میں واقع ہولی فیملی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ وہ 84 برس کے تھے۔

Stan Swamy
Stan Swamy
author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:59 PM IST

ہولی فیملی ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے بامبے ہائی کورٹ ( Bombay High Court) کو اس بات کی اطلاع دی کہ اسٹین سوامی کا انتقال ہوگیا ہے۔

باندرہ کے ہولی فیملی ہاسپٹل (Holy Family Hospital) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایان ڈی سوزا نے ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایس شندے اور این جے جمدار کی ڈویژن بینچ کو بتایا کہ پیر کی دوپہر تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر 84 سالہ اسٹین سوامی کا انتقال ہوگیا۔

قبائلی حقوق کے سرگرم کارکن کو 29 مئی کو تلوجہ جیل سے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے ذریعے دائر درخواست پر ہائی کورٹ کے ایک حکم کے بعد طبی امداد کا مطالبہ کیا گیا تھا کیوں کہ وہ کووڈ 19 اور پارکنسن بیماری (Parkinson's disease) میں مبتلا تھے۔

ایان ڈیسوزا نے عدالت کو بتایا کہ اسٹین سوامی کو اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ ہپر رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ پُلمونری انفیکشن(pulmonary infection)، پارکنسن بیماری اور کووڈ 19 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.