بارامولہ : جموں و کشمیر کے ضلع بارامولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں آج جشن ایس ٹی نامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پہاڑی لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ دیئے جانے کی خوشی میں جشن ایس ٹی نامی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری عرصے سے یہ مانگی تھی کہ پہاڑی لوگوں کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے جس کا مرکزی حکومت نے اعلان کردیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم بہت خوش ہیں۔ST Rally organised at North Kashmiris uri
مزید پڑھیں:۔ Press Conference Pahari Tribe پہاڑی طبقہ کے لوگ بی جی پی کی حمایت میں ووٹ دیں گے
اس ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر مشتاق نوشہری نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ریلی میں شرکت کی۔ اس ریلی میں سماجی اور سیاسی رہنما کے علاوہ پہاڑی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مشتاق نوشہری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی لوگوں نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مرکزی حکومت کے اس فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی لوگوں نے طے کر لیا ہے کہ وہ بی جے پی کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں گجر اور بکروال بھائیوں کے ساتھ کوئی دباؤ نہیں ہے، انہیں کچھ لوگ کہلاتے ہیں وہ بھی ہمارے بھائی ہیں۔ امجد شاہ جی نے کہا ہے کہ ان کے حق کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی۔