ETV Bharat / bharat

سرینگر: ستیندر کور کی آخری رسومات ادا کی گئی - نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ

'ہم کیا چاہتے انصاف'، 'جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے' جیسے نعروں کے درمیان 46 برس کی سکھ خاتون ستیندر کور کی سرینگر کے کرن نگر علاقے میں واقع شمشان بھومی میں آخری رسومات ادا کی گئی۔

srinagar
سرینگر: ستیندر کور کی آخری رسومات ادا کی گئی
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 2:22 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 3:05 PM IST

سرینگر کے آولوچی باغ علاقے سے آج صبح گیارہ بجے ستیندر کور کے آخری سفر کا آغاز ہوا، جہاں سینکڑوں کی تعداد میں وادی کے سکھ اور دیگر مذاہب سے وابستہ افراد موجود تھے۔ اس موقع پر ماحول غمگین تھا، وہیں ارتھی جلوس میں شرکت کرنے والے افراد انصاف کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو

گھر سے 'شمشان بھومی' تک کے پیدل سفر کے دوران ماتم کرنے والوں نے سرینگر سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج پر بیٹھے اور انصاف کی مانگ کرتے ہوئے وادی کی اکثریت آبادی کو اپنے ساتھ کھڑا رہنے كا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دیپک چند کی آخری رسومات جموں میں ادا کی گئی

نم آنکھوں اور مایوس چہروں کی موجودگی میں کور کی آخری رسومات انجام دی گئی۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے ایک ہائر سیکنڈری اسکول میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس میں دو اساتذہ ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک خاتون اور ایک مرد استاد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت ستیندر کور اور دیپک چند کے طور پر ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 3:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.