نیشنل کانفرنس نے ٹویٹر پر اسٹیٹمنٹ جاری کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی ہے. انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے جارحانہ حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد کو مار دیا ہے. انہوں نے اپنے بیان میں متعلقین کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا ہے.
- یہ بھی پڑھیں:سرینگر: سب انسپکٹر کے قاتل کی ہوئی شناخت: دلباغ سنگھ
- سرینگر: پولیس پارٹی پرعسکریت پسندوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
ادھر اپنی پارٹی نے بھی عسکریت پسندوں کے ذریعے کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے. پارٹی چیف الطاف بخاری نے کہا کہ ایسے جارحانہ حملوں سے لوگوں کی مصیبتوں میں مزید اضافہ کے علاوہ عسکریت پسندوں کو کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ خانیار حملے سے ایک اور اہل خانہ تشدد کا شکار ہوگیا ہے.