کولمبو:ایس ایل سی نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے قومی کھلاڑی دنوشکا گوناتھیلکا کو فوری طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ گوناتھیلکا کو آسٹریلیا میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد ان کے انتخاب کے لیے غور نہیں کیا جائے گا۔Srilanka Cricket Board Suspended Cricketer Danushka Gunathilaka
اس کے علاوہ سری لنکا کرکٹ مبینہ جرم کی فوری تحقیقات کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔ اگر آسٹریلیا میں مذکورہ عدالتی کیس کے اختتام پر قصوروار پایا گیا تو مذکورہ کھلاڑی کو سزا دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
خیال ر ہے کہ گنتھیلکا کو جنسی ہراسانی کے الزام میں سڈنی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے اتوار کی علی الصبح سسیکس اسٹریٹ کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛Rape in Cricket ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے آئے سری لنکن کرکٹر دانوشکا گوناتھیلک پر ریپ کا الزام، سڈنی میں گرفتار
ڈیلی مرر کے مطابق گونتھیلکا آج سڈنی کی عدالت میں ہتھکڑیوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہوئے۔ سری لنکائی کرکٹر نے جنسی زیادتی کے الزام میں ضمانت کی درخواست کی تھی لیکن مجسٹریٹ نے اسے مسترد کر دیا اور انہیں حراست میں ہی رہنا پڑے گا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گنتھیلکا کو تادیبی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل ان پر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے کم از کم تین الزام لگے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں دو دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو بلبل توڑنے کا بھی قصوروار پایا گیا تھا۔Srilanka Cricket Board Suspended Cricketer Danushka Gunathilaka