ETV Bharat / bharat

بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین 995 روپئے میں دستیاب ہوگی

author img

By

Published : May 14, 2021, 1:49 PM IST

ڈاکٹر ریڈیج کی لیبارٹریز نے بتایا کہ روس سے درآمد شدہ کورونا ویکسین اسپوتنک وی 995.40 روپے میں دستیاب ہوگی۔

sputnik v vaccine will available in india at rs 995
بھارت میں اسپوتنک وی ویکسین 995 روپئے میں دستیاب

ڈاکٹر ریڈیج کی لیبارٹریز نے بتایا کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوتنک کی فی خوراک کی قیمت 948 روپئے اور 5 فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ مجموعی طور پر 995.40 روپے فی خوراک دستیاب ہوگی۔

ڈاکٹر ریڈیج کی لیبارٹریز نے بی ایس ای میں فائل کرتے ہوئے کہا کہ 'ویکسین کی درآمدی خوراک کی قیمت فی الحال 948 روپے ہے لیکن 5 فیصد جی ایس ٹی کی وجہ سے 995.40 روپئے رکھی گئی ہے۔ نیز مقامی سپلائی شروع ہونے پر قیمت میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اسپوتنک وی ویکسین کی درآمد شدہ خوراک کی پہلی کھیپ یکم مئی کو بھارت میں پہنچی اور 13 مئی 2021 کو اس نے سینٹرل میڈیسن لیبارٹری قساؤلی سے باقاعدہ منظوری حاصل کی۔ آنے والے مہینوں میں درآمد شدہ خوراک کی اضافی کھیپ آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

معلومات کے مطابق توقع ہے کہ بھارت کو جون تک ویکسین کی 5 ملین خوراکیں ملیں گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی کے آخر تک تقریباً 30 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک بھیج دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ویکسین میں اسپوتنک وی سب سے زیادہ مشہور نام ہے، ایک سروے کے مطابق 10 میں سے سات یعنی 74 فیصد لوگوں نے روسی ویکسین کے بارے میں سنا ہے، دنیا میں دو سب سے زیادہ پسندیدہ ویکسین میں سے ایک اسپوتنک وی ویکسین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.