ETV Bharat / bharat

ملک کے 50 سے زیادہ شہروں میں اسپٹنک وی کی ویکسین دستیاب - بھارت میں اسپٹنک وی ویکسین

ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز نے منگل کو ملک کے 50 سے زیادہ شہروں میں اسپٹنک وی کی ویکسین پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے 50 سے زیادہ شہروں میں اسپٹنک وی کی ویکسین دستیاب

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:48 PM IST

یہاں لیبارٹری کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسپٹنک وی ویکسین 14 مئی کو ہندوستان میں لانچ کیا گیا تھا۔ اس کا تجارتی پھیلاؤ آنے والے ہفتوں میں مزید مستحکم ہوگا۔

بیان کے مطابق نہ ہی ہندوستان میں ویکسین کا آسان تجارتی آغاز اور نہ ہی اس سے متعلق دیگر کوئی کام روکا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وبا کی تیسری لہر کو آنے سے روکنا ہوگا: وزیراعظم

اسپٹنک وی کو ابتدا میں حیدرآباد میں لانچ کیا گیا تھا اور یہ تیزی سے ممبئی ، نوی ممبئی ، کولکاتہ ، دہلی این سی آر ، چنئی ، میریال گوڈا ، وجے واڑہ ، بڈ ، کولہا پور ، کوچی ، رائے پور ، چنڈی گڑھ ، پونے ، ناگپور ، ناسک ، کوئمبٹور ، رانچی ، جے پور ، لکھنؤ ، پٹنہ ، بھوبنیشور ، گوہاٹی ، ترووننتھا پورم ، احمد آباد ، راجکوٹ ، پلکڑ ، الہ آباد ، دیما پور ، کوہیما ، اندور ، بھوپال ، سورت ، کٹک ، دھارواڑ ، ارنکلم ، رتلام ، فرید آباد ، سری نگر ، گاندھی نگر ، ودودرا ، گلبرگہ ، مدورائی ، گنٹور ، کنور ، جبل پور ، جالندھر ، کانپور اور میسورو تک پہنچا دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز نے ویکسین کی دستیابی کے لئے ملک کے کئی بڑے اسپتالوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ان اسپتالوں میں لوگوں کو کامیابی کے ساتھ ویکسین لگائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.