ETV Bharat / bharat

ڈبلیو ایف آئی کو چلانے کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو ایک پینل تشکیل دینے کی ہدایت - ریسلنگ فیڈریشن باڈی

Indian Olympic Association نو منتخب ڈبلیو ایف آئی ممبران کی معطلی کے بعد وزارت کھیل نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے ایک نیا پینل تشکیل دینے کو کہا ہے۔

Sports Ministry asks Indian Olympic Association to form panel to run Wrestling Federation of India
ڈبلیو ایف آئی کو چلانے کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کو ایک پینل تشکیل دینے کی ہدایت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 8:33 PM IST

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن باڈی کو معطل کرنے کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) سے کہا ہے کہ وہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو چلانے کے لیے پینل تشکیل دے۔ وزارت کھیل نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ وہ ریسنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں یہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مرکزی حکومت کے انڈر سیکرٹری، ترون پاریک کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایف آئی کے سابق عہدیداروں کے اثر و رسوخ سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال سے فیڈریشن کی سالمیت کے بارے میں سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں، اس لیے کھیلوں کی تنظیموں میں گڈ گورننس کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور سخت اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے اور اب یہ آئی او سی کا فرض بنتا ہے کہ وہ ڈبلیو ایف آئی کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے عبوری مدت کے لیے مناسب انتظامات کرے، تاکہ ریسلنگ ڈسپلن کے کھلاڑی کسی بھی طرح سے متاثر نہ ہوں۔

اس سے پہلے دن کے شروع میں وزارت کھیل نے نو تشکیل شدہ ڈبلیو ایف آئی گورننگ باڈی کو معطل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی پیروی کیے بغیر جلد بازی میں جونیئر سطح پر قومی چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ، برج بھوشن کے قریبی سنجے سنگھ کے صدر منتخب ہونے کی وجہ سے پہلوانوں کی طرف سے کافی زیادہ ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

پہلوانوں ساکشی ملک، بجرنگ پونیا، اور ونیش پھوگٹ نے اس سال کے شروع میں برج بھوشن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر احتجاج کیا تھا۔ لیکن سنجے سنگھ کی تقرری کے بعد، ساکشی ملک نے اس کھیل کو چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ بجرنگ نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.