ETV Bharat / bharat

Fit India: فٹ انڈیا موبائل ایپ متعارف - کھلاڑیوں کو فٹ رہنے کے لئے ایپ

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایپ قومی یوم کھیل کے موقع پرعوام کے لیے حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

وزیر کھیل نے فٹ انڈیا موبائل ایپ لانچ کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 5:54 PM IST

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اتوار کے روز فٹ انڈیا مہم کی دوسری سالگرہ منانے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر فٹ انڈیا موبائل ایپ لانچ کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت نشیت پرمانک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ایونٹ دہلی کے میجر دھیان سنگھ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایپ قومی یوم کھیل کے موقع پر عوام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ قومی یوم کھیل ہاکی کے قدآور کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ ایپ میجر دھیان چند کو خراج عقیدت ہے جو ملک کے کھلاڑیوں کے ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی

فٹ انڈیا ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پورٹل پر دستیاب ہوگی اور اسے ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کہ یہ عام اسمارٹ فونز پر بھی کام کر سکتا ہے۔ ملک کو صحت مند بنانے کا تصور کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے 29 اگست 2019 کو فٹ انڈیا مہم کا آغاز کیا تھا۔ پچھلے دو سالوں کے دوران یہ مہم مختلف فٹنس مہمات جیسے فٹ انڈیا اسکول ویک، فٹ انڈیا فریڈم رن، فٹ انڈیا سائکلوتھون اور بہت کچھ کے ذریعے لاکھوں لوگوں تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر فٹ انڈیا مہم آزادی کا امرت مہوتسو کے دوسرے مرحلے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ وزیر کھیل نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رہنے کے لئے ایپ بہت ضروری ہے اور ان سے ایپ پر عمل کرنے کی امید کی جاتی ہے کیونکہ ایک فٹ نوجوان ہی بھارت کو عظیم بناسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.