ETV Bharat / bharat

پرشانت کشور کی شاہ رخ خان سے ملاقات، قیاس آرائیاں شروع - سیاست میں داخل

دونوں کی ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ رخ خان سیاست میں داخل ہوں گے، یا پھر خان کی جانب سے پرشانت کشور پر کوئی بایو پک بنائی جائے گی۔

prashant shahrukh
prashant shahrukh
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 4:35 AM IST

انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے درمیان ان کی رہائش گاہ 'منت' میں ہونے والی ملاقات نے بہت سی قیاس آرائیاں پیدا کر دیں ہیں۔ جمعہ کے روز پرشانت کشور نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے ملنے کے بعد شاہ رخ خان سے ملاقات کی۔

دونوں کی ملاقات کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہ رخ خان سیاست میں داخل ہوں گے، یا پھر خان کی جانب سے پرشانت کشور پر کوئی بایو پک بنائی جائے گی۔ وہیں ریڈ چلیز کے ترجمان نے بتایا کہ بایوپک کی ساری افواہیں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع نے شاہ رخ خان کے سیاست میں داخل ہونے کی قیاس آرائیوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'پرشانت کشور کی ملاقات 'تھینکس گیونگ ٹرپ' کی طرح ہے کیونکہ وہ ان لوگوں سے مل رہے ہیں۔ جنہوں نے ان کی کام میں مدد کی تھی'۔

اس سے پہلے پرشانت کشور نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار سے بھی ملاقات کی تھی۔ مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے ایک بیان میں کہا کہ 'شرد پوار مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور کشور نے سیاسی حکمت عملی کے طور پر اپنا تجربہ این سی پی کے سپریمو سے شیئر کیا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.