ETV Bharat / bharat

Special Talk With Kamal Farooqui امت شاہ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات پر کمال فاروقی سے خاص بات چیت - کمال فاروقی سے خاص بات چیت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کمال فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو ہمیں بات چیت کرتے رہنی چاہیے۔ اسی مناسبت سے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہمارا ایک وفد وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے پہنچا تھا۔ کمال فاروقی نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران ہمارے وفد نے امت شاہ کے سامنے کشمیر میں دفعہ 370، شہریت ترمیمی قانون، یونیفارم سول کوڈ جیسے 14 موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی، جس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کافی دلچسپی کے ساتھ ہماری ان تمام باتوں کو نہ صرف سنا بلکہ انہیں حل کیے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔'

امت شاہ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات پر کمال فاروقی سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 5:44 PM IST

ویڈیو

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ منگل کو مسلمانوں کے ایک وفد نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر تقریبا دیڑھ گھنٹہ تک مسلمانوں کے مسائل پر ایک طویل گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تقریبا 16 افراد شامل ہوئے۔ میٹنگ میں مسلم رہنماؤں کی قیادت جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کر رہے تھے۔ ان 16 افراد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کمال فاروقی بھی موجود تھے جن سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ سے متعلق بات چیت کی۔

کمال فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ 'میرا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ حکومت کسی کی بھی ہو ہمیں بات چیت کرتے رہنی چاہیے۔ اسی مناسبت سے مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ہمارا ایک وفد وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے پہنچا تھا۔ کمال فاروقی نے بتایا کہ اس ملاقات کے دوران ہمارے وفد نے امت شاہ کے سامنے کشمیر میں دفعہ 370، شہریت ترمیمی قانون، یونیفارم سول کوڈ جیسے 14 موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی، جس پر وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کافی دلچسپی کے ساتھ ہماری ان تمام باتوں کو نہ صرف سنا بلکہ انہیں حل کیے جانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔'

کمال فاروقی نے بتایا کہ انہوں نے بذات خود وزیر داخلہ امت شاہ سے ماب لنچنگ کے واقعات پر روشنی ڈالی اور میوات میں دو لوگوں کو زندہ جلائے جانے والے واقعہ ان کے سامنے پیش کیا۔ جس میں امت شاہ نے کہا کہ انہیں اس طرح کے تمام واقعات کی تفصیل دیں، انہوں نے یقین دلایا کہ ایسے واقعات پر کارروائی کی جائے گی۔ کمال فاروقی نے بتایا کہ کہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات رات سے قبل کل مولانا محمود مدنی کی سربراہی میں ایک انفارمل میٹنگ منعقد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ جب بھی ممکن ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر مسلمانوں کے جو مسائل ہیں، وہ ان کے گوش گزار کیے جائیں گے۔ اسی تناظر میں ہم ایک وفد کی شکل میں امت شاہ سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔ مسلم مذہبی رہنماؤں کی امت شاہ سے ملاقات کے بعد سے ہی یہ خبر خوب گردش کر رہی ہے اور یہ امید کی جا رہی کہ مستقبل میں اس طرح کی اور بھی ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ مسلمانوں کی اس ملاقات کے بعد کیا حالات میں بہتری آتی ہے اور ملک میں پھیلی نفرت کی فضا کا خاتمہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamaat-e-Islami Hind Gujarat جماعت اسلامی ہند گجرات کے صدر شکیل احمد راجپوت سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.