ETV Bharat / bharat

ممبئی میں ڈھابے پر مغلائی کھانا کھانے والوں کے لئے 'شاہی تندوری پلاٹر' - मुगलई भोजन

فیملی کے ساتھ مغلائی کھانوں کے شائقین ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں بھیونڈی کا رخ کرتے ہیں۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے ممبئی کے ہی ایک ہوٹل مالک نے اپنے گراہکوں کو مغلائی کھانوں کی ایک نئی قسم کی ڈش سے گراہکوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ 'شاہی تندوری پلاٹر' نام کی یہ ڈش ممبئی کے بھنڈی بازار میں واقع مغلائی کھانوں کے لئے مشہور 'ماشاء للہ ہوٹل' نے کی ہے۔

special dish shahi tandoori platter in mumbai hotel
ڈھابے پر مغلائی کھانا کھانے والوں کے لئے ممبئی میں 'شاہی تندوری پلاٹر'
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 7:36 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک عبداللہ صدیقی نے کہا کہ ممبئی جیسی گنجان آبادی والی جگہ میں ڈھابے کے جیسی جگہ تو نہیں ہے لیکن ہماری کوشش یہ ہے کہ ایسی ڈش بنائی جائے جو لوگوں کو یا جو کھانے کے شوقین ہیں ان کو اپنی جانب راغب کریں اور وہ ممبئی سے متصل مسافت طے کرنے کے بجائے ممبئی میں ہی ڈھابے پر ملنے والے انواع واقسام کے کھانوں کا لطف اٹھائیں۔

دیکھیں ویڈیو

عبداللہ صدیقی کہتے ہیں کہ ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ ہم نے ڈھابے کا متبادل کچھ کیا ہے، بلکہ ہم یہ ضرور کہ سکتے ہیں کہ آپ کو ڈھابے پر ملنے والا مغلائی کھانا ممبئی کی اس ہوٹل میں مل جائیگا۔ جس کے لئے آپ کو دو گھنٹے تک کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ وہیں اب کافی کم پیسوں میں ممبئی میں دستیاب ہے۔

'شاہی تندوری پلاٹر' کی خاصیت یہ ہے کہ محض ایک ہزار روپئے میں چار سے پانچ افراد بآسانی کھاسکتے ہیں۔ یہی نہیں اس ایک ہزار روپئے میں ملنے والی 'شاہی تندوری پلاٹر' میں 8 طرح کے کھانوں کی آمیزش ہے۔

اس میں مرغ دہی لسنی تکہ، چکن ریشمی تکہ، چکن پہاڑی تکہ، چکن سیک کباب، لالی پاپ ان ریڈ ساس، چکن تندوری، تندوری نان، اور بوائل انڈے شامل ہے۔

عبداللہ کہتے ہیں کہ گراہک انھیں کھانوں کو شاید الگ الگ کھانا پسند نہیں کرتے لیکن جب اسے بہتر طریقے سے سجاکر پیش کیا جائے ٹو ہر شخص یا ہر کھانے والا یہ چاہتا ہے کہ ہر مغلائی کھانے کا وہ لطف اٹھاسکے چونکہ یہی سارے کھانے اگر الگ الگ خریدے جائیں تو شاید بل دوگنا ہوجائے گا لیکن ایک ساتھ صرف ہزار روپئے میں تو ایک متوسط طبقے کے لئے خرچ کرنا یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ يا یہ سمجھیں کہ ڈھابے پر جانے کے لئے خرچ ہونے والے کرائے کی رقم ہی کافی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.