لکھنؤ: سماجو ادی پارٹی(ایس پی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رامپور صدر و کھتولی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعت راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔ سماج وادی پارٹی نے اس حوالے سے بدھ کو ٹوئٹ کیا'سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل آنے والے ضمنی الیکشن میں ایک ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔سماج وادی پارٹی امیدوار مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رام پور اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے جبکہ کھتولی اسمبلی سیٹ سے آر ایل ڈی اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔SP, RLD to contest by-polls in alliance
مزید پڑھیں:۔ UP Assembly Elections 2022: میرٹھ کی ساتوں اسمبلی سیٹوں کے امیدوار کر رہے جیت کی دعویداری
ایس پی اور آر ایل ڈی نے اسی سال منعقد ہوئے اسمبلی انتخاب میں اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔ مین پوری لوک سبھا سیٹ ملائم سنگھ کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔جبکہ رامپور سیٹ اور کھتولی اسمبلی نششتیں موجود ایم ایل اے محمد اعظم خان اور وکرم سنگھ سینی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔ دونوں کو عدالت نے سزاسنائی ہے۔ نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں اعظم خان کو 3سال کی سزا ملی ہے جبکہ سال 2013 میں ضلع مظفر نگر کے کوال میں ہوئے فساد میں سینی کو 2سال کی سز اسنائی گئی ہے۔ (یواین آئی)