راشٹریہ لوک دل کے قومی صدر جَینت چودھری اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا پہنچے Jayant Chaudhary Arrives in Greater Noida، گریٹر نوئیڈا پہنچ کر انہوں نے جیور میں بڑا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر یوپی میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ Noida International Airport, Jewar کا نام بدل کر گجر راجہ مہر بھوج Gurjar Raja Mihir Bhoj کے نام پر رکھیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران جَینت چودھری نے کہا کہ آر ایل ڈی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ اگر اتر پردیش میں ایس پی ۔ آر ایل ڈی کی حکومت بنتی ہے، تو ہم اتر پردیش کے تمام کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے کام کریں گے۔ اس دوران جیور میں بڑی تعداد میں بھیڑ دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسیوں نے کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کو برباد کر دیا ہے۔
- مزید پڑھیں: Press Conference of SP and RLD in Muzaffarnagar: مظفرنگر میں ایس پی اور آر ایل ڈی کی پریس کانفرنس
فی الحال گوتم بدھ نگر میں بننے والے ہوائی اڈے کا نام 'نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جیور' ہے، لیکن جَینت چودھری نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایس پی آر ایل ڈی کی حکومت بنتی ہے تو اس ایئرپورٹ کا نام گجر راجہ مہربھوج رکھا جائے گا۔ جینت چودھری اتر پردیش کے گجر سماج اور جاٹوں پر داؤ کھیل رہے ہیں۔