ETV Bharat / bharat

Javed Abidi Slams BJP ایس پی کے کارکنان آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے، جاوید عابدی

سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری جاوید عابدی نے کہا کہ جس طرح سے مین پوری میں تمام مذاہب کے لوگوں نے ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ڈمپل یادو کو ووٹ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ Javed Abidi Slams BJP

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 1:43 PM IST

جونپور پہونچے سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری جاوید عابدی

جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں آج سینئر صحافی سید حسنین قمر دیپو کی والدہ کی مجلس منعقد کی گئی، جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی سکریٹری، سابق وزیر و شیعہ عالم دین مولانا جاوید عابدی نے شرکت کی۔ مجلس کے اختتام کے بعد سماج وادی پارٹی دفتر جونپور میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں سماجوادی پارٹی کے رہنماوں و کارکنان نے گلپوشی کے ذریعہ جاوید عابدی کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عابدی نے کہا کہ جس طرح سے مین پوری میں تمام مذاہب کے لوگوں نے ذات برادری سے اوپر اٹھ کر ڈمپل یادو کو تاریخی ووٹ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب 2024 کی فتح کی کتاب لکھی جائے گی تو اس کا پہلا سبق مین پوری سے شروع ہوا ہے اور مخالف جماعتوں نے جس اتحاد کا ثبوت دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔SP leader javed abidi slams bjp in jaunpur

ایس پی کے کارکنان آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے، جاوید عابدی

مزید پڑھیں:۔ اکھیلیش کے دور اقتدار میں خوب ترقی ہوئی تھی: جاوید عابدی

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک سبق دیا ہے کہ ہمیں اپنے پولنگ بوتھوں کو کس طرح سے مضبوط کرنا ہے۔ لاٹھی اور ڈنڈا کھانے کے بعد بھی ہمارے کارکنان آئندہ ایک ایک ووٹ سماجوادی پارٹی کے حق میں ڈال کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام کریں گے۔ انہوں نے یونیفارم سول کوڈ سے متعلق کہا کہ ہم حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس کے بعد عوام سڑکوں پر اترے گی کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی چاہتی ہے کہ جو جو حقوق ایک بھارتی کو ملک کے آئین نے دیا ہے وہ حقوق چھین لئے جائیں اور وہ ایک ڈکٹیٹر کی طرح سے حکومت کرنا چاہتی ہیں اور جب کبھی ڈکٹیٹر شپ نے سر اٹھایا ہے تو عوام نے سڑکوں پر اُترکر اس کی مخالفت کی ہے۔ ملک کے آئین نے ہمیں جو طاقت دی، اس کا استعمال کرتے ہوئے ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.