ETV Bharat / bharat

Objectionable Remarks Against PM Modi وزیر اعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایس پی رہنما گرفتار - مرادآباد میں ایس پی رہنما گرفتار

مرادآباد میں بلقیس بانو کے قصورواروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ اس مظاہرے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا گیا، جس کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین نامزد اور 40 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔Objectionable Remarks Against PM Modi

وزیر اعظم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایس پی رہنما گرفتار

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:39 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں بلقیس بانو معاملے کی حمایت میں نکالے گئے مشعل جلوس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے اور پولیس سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سابق مہانگر صدر شان عالم شانو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں تین نامزد اور 40نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Objectionable Remarks Against PM Modi

پولیس ترجمان نے پیر کو بتایا کہ بغیر اجازت جلوس نکالنے کے دوران پولیس سرکل افسر کوتوالی مہیش چند، پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پرپہنچے تھے۔ جب پولیس نے ان لوگوں کو جلوس نکالنے سے روکا تو پولیس اہلکار کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔ ایس پی کے سابق مہانگر صدر شان عالم شانو اور سی او کے درمیان کافی بحث ہوئی۔ الزام ہے کہ ایس پی رہنماوں کے ذریعہ غلط بیان بازی اور پولیس سے نونک جھونک کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ مشعل جلوس روکنے کے لئے الگ الگ مقامات پر گھیرا بندی کی گئی لیکن ایس پی کارکنوں نے پولیس کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے بیریکیڈنگ کو ہٹا کر منڈی چوک کی جانب نکل گئے۔

مزید پڑھیں:۔ Objectionable Remarks Against Yogi یوگی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں بلاک پرمکھ کے خلاف ایف آئی آر

مغل پور ا تھانہ پولیس نے اتوار کی دیر رات فیض گنج چوکی انچارج نتیش سہراوت کی تحریر پر سابق مہانگر صدر شان عالم شانو، طالب انصاری، اطہر انصاری کو نامزد اور 40نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.