ETV Bharat / bharat

Khalid Gul Released On Bail صحافی خالد گل ضمانت پر رہا

author img

By

Published : Dec 8, 2022, 12:23 PM IST

ایک مقامی عدالت نے صحافی خالد گل کو بدھ کی شام ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ خالد گل سرینگر سے شائع ہونے والے ایک معروف انگریزی اخبار گریٹر کشمیر کے ساتھ کئی برس تک وابستہ رہے ہیں۔ Khalid Gul Released On Bail

صحافی خالد گل ضمانت پر رہا
صحافی خالد گل ضمانت پر رہا

سرینگر: ایک مقامی عدالت نے جنوبی کشمیر کے ایک معروف صحافی خالد گل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ خالد گل کو دو روز قبل پولیس نے انکے خلاف 2017 میں درج کئے گئے ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔ خالد گل سرینگر سے شائع ہونے والے ایک معروف انگریزی اخبار گریٹر کشمیر کے ساتھ کئی برس تک وابستہ رہے ہیں اور اس دوران جنوبی کشمیر سے اہم واقعات کی رپورٹنگ کی ہے۔ حکام نے گزشتہ ماہ متعدد صحافیوں کو آن لائن دھمکیاں دینے سے متعلق ایک کیس میں طلب کیا تھا اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی لی تھی جب کہ ان کے مصرف میں رہے الیکٹرانک آلات کو بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔ ان صحافیوں میں خالد گل بھی شامل تھے۔ South kashmir journalist khalid gul released on bail

مزید پڑھیں:۔ Khalid Gul Arrested اننت ناگ پولیس نے سینیئر صحافی کو گرفتار کیا

ذرائع کے مطابق ایک مقامی عدالت نے انہیں بدھ کی شام ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ کشمیر میں صحافیوں کو آزادانہ طور کام کرنے میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔ ایک جانب مبینہ عسکریت پسندوں نے کئی صحافیوں کو دھمکیاں دی ہیں اور فہرستیں مشتہر کرکے انہیں مخبر اور سرکاری ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب حکام نے بھی صحافیوں کیلئے کام کرنا مشکل بنایا ہے۔ پولیس نے کئی صحافیوں کو تھانوں پر طلب کیا ہے۔ حکام نے پریس کلب آف کشمیر کو بھی اس سال کے اوائل میں بند کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.