ETV Bharat / bharat

جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ سیاسی تشدد کی نذر - political violen

شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ کے تحت حالی شہر میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت ہوگئی جبکہ جنوبی 24 پرگنہ میں بی جے پی رہنما کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ سیاسی تشددکے آگ کے نذر

author img

By

Published : May 7, 2021, 10:35 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے اضلاع سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونیں جھڑپوں کی نذر ہو چکے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ کے تحت حالی شہر میں بی جے پی کے رہنما کی پراسرار موت کا الزام ترنمول کانگریس عائد کیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق آج دن میں سنتو منڈل نام کے بی جے پی کے رہنما کی پر اسرار موت ہو گئی. سڑک کے کنارے انہیں مردہ پایا گیا۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی. ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال میں بھیجا گیا۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کے بارے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔
بی جے پی کے مقتول رہنما سنتو منڈل کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو بی جے پی کی حمایت کرنے کی سزا ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹا بھی عام لڑکوں کی طرح زندگی گزارتا تھا۔ اس نے بی جے پی کی حمایت کرنے کی غلطی کی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما سونیت دے نے بی جے پی کے تمام الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں نامعلوم شرپسندوں نے اے بی وی پی کے ضلع صدر اتپل رائے کے مکان پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف بادوڑیا میں ترنمول کانگریس کے پنچایت رکن مدثر حسین منڈل کے مکان پر ہوئے حملے میں تین خواتین زخمی ہو گئی۔

ترنمول کانگریس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے حامیوں پر حملے کا الزام لگایا۔

دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور، بھانگوڈ سمیت دوسرے علاقے میں بھی سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونیں جھڑپوں میں اس وقت شدت آئی ہے۔

وزارت داخلہ کے چار رکنی وفد ریاست میں جاری سیاسی تصادم کا جائزہ لینے کے لئے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.