کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈو پریز نے اس سے قبل ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ جمعہ کو انہوں نے ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 15 سال سے زیادہ عرصے پر محیط بین الاقوامی کیریئر پر پردے ڈال رہی ہیں۔South African Cricketer Du Preez Announce Retirement From Cricket
33 سالہ میگنن ڈو پریز نے 2007 سے 2018 تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ انہوں نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں جنوبی افریقہ کے لیے 269 بین الاقوامی میچ کھیلے جن میں سے آخری کامن ویلتھ گیمز میں کھیلا گیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر لکھاکہ “بین الاقوامی کرکٹ کے 15 سال شاندار رہے ہیں۔ جتنا میں کرکٹ سے محبت کرتی ہوں، اس سے دور رہنا کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں ہوتا، لیکن میں اپنے دل میں جانتی ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں ہر قسم کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں۔
مزید پڑھیں:Babar Azam on Criticism لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا: بابر اعظم
ڈو پریز نے کہا کہ وہ فی الحال فرنچائز کرکٹ میں کھیلتی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں اب بھی عالمی لیگز میں کھیل کا مختصر فارمیٹ کھیلنا جاری رکھوں گی جب تک کہ مجھے ماں بننے اور اپنا خاندان شروع کرنے کا اعزاز حاصل نہ ہو جائے۔"South African Cricketer Du Preez Announce Retirement From Cricket
یواین آئی