ETV Bharat / bharat

سوپور: تبسم نے عربی مضمون میں گولڈ میڈل حاصل کیا - کشمیر یونیورسٹی فیکلٹی آف عربک

تبسم محی الدین کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن ان کے والد نے غریبی کے باوجود ان کے تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لئے کافی مدد اور حوصلہ افزائی کی۔

تبسم نے عربی مضمون میں گولڈ میڈل حاصل کیا

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 4:02 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے مازبگ کی رہنے والی تبسم محی الدین نے حال ہی میں کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف عربک (ماسٹرز ڈگری) میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ عربک کی طالبہ تبسم نے گولڈ میڈل حاصل کرکے علاقے اور اپنے گھر والوں کا نام روشن کیا ہے اور اس کامیابی کا سہرا انہوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کے سر باندھا ہے۔

تبسم نے عربی مضمون میں گولڈ میڈل حاصل کیا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے تبسم نے بتایا کہ ان کو بچپن سے ہی عربی سے محبت تھی اور انہوں نے کافی محنت کی اور آج انہوں نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

تبسم کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔ لیکن ان کے والد نے غریبی کے باوجود ان کے تعلیمی سفر کو کامیاب بنانے کے لئے کافی مدد اور حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:صحت افزا مقام سونہ مرگ اور مانسبل جانے پر پابندی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دور میں عربی مضمون کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی ہے لیکن اس مضمون میں ڈگری حاصل کرکے بھی انسان بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے اور آج وہ کافی خوش ہے کہ انہوں نے عربی مضمون کو منتخب کیا تھا۔

تبسم کے والد منظور احمد نے کہا کہ وہ بیٹی کی کامیابی پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.